Wednesday, May 17, 2017

نوزائیدہ بچوں کی صحت کے مسائل


انفیکشن
نوزائیدہ بچے میں انفیکشن کا ہونا نہایت خطرناک ہے اور اس کے علاج کے لیے اسے فوری طور پر اینٹی بایوٹکس دوائیں دینی چاہئیں۔ اس بات کا لحاظ رکھتے ہوئے کہ آپ کسی صحت مرکز سے کتنی دور ہیں اور آپ کے پاس کون سی دوائیں ہیں، آپ کو فوراً طبی مدد حاصل کرنی چاہیے یا بچے کا علاج خود شروع کردینا چاہیے، خواہ آپ اسپتال یا صحت مرکز جانے کے لیے راستے میں ہوں۔
خطرے کی علامات
تیز سانسسوتے ہوئے یا آرام کی حالت میں ایک منٹ 
میں 60 سے زیادہ مرتبہ سانس لینا
سینہ اندردھنسنا
نتھنے پھیلنا
سانس لینے کے لیے زور لگانا سوتے ہوئے یا آرام کی  حالت میں سانس لیتے وقت سینہ اندر دھنستا ہے۔ خرخراہٹ کی آواز، سانس لینے میں محنت کرنے سے نتھنے پھیل جاتے ہیں۔
بخار 37.5 درجے سینٹی گریڈ سے زیادہ، یا جسم ٹھنڈاہونا،35.5 سینٹی گریڈ سے کم ہونا
شدید دَدوڑے، جسم پر بہت زیادہ دانوں یا چھالوں کے ساتھ دَدوڑے (معمولی دَدوڑے عام بات ہے)
دودھ نہیں پی رہا
ہت کم جاگتا ہے یا آپ کی آواز پر متوجہ نہیں ہوتا
جسم میں جھٹکے بے ہوشی کی کیفیت اور جسم میں جھٹکے

ان میں سے کسی بھی علامت کے نظر آنے کا مطلب ہے کہ بچے کو انفیکشن ہے۔ اگر بچے میں ایک سے زیادہ علامات نظر آئیں تو اس کا مطلب ہے اسے زیادہ خطرہ لاحق ہے اور فوری طور پر اینٹی بایوٹکس دواؤں کی ضرورت ہے۔ اگر بچے میں صرف ایک علامت پائی جائے لیکن اس کی حالت جلد بہتر نہیں ہو رہی تو اسے علاج کی ضرورت ہے۔ اگر ماں کو زچگی کے دردوں کے وقت بخار رہا ہو تو بچے میں خطرے کی اضافی علامتوں کو غور سے دیکھنا چاہیے۔ اسی طرح وہ بچہ جس نے پیدائش سے پہلے یوٹرس میں پاخانہ کردیا ہو، زچگی کے وقت اس پاخانے کا کچھ حصہ اس کی سانس کے ساتھ اندر جاسکتا ہے (بچے کے پاخانے میں پانی کے ساتھ بھورے یا ہرے رنگ کا سخت مواد خارج ہوتا ہے یا پیدائش کے وقت بچے کی جِلد زرد نظر آتی ہے)۔ اس خرابی کی وجہ سے شروع کے چند روز میں بچے کو انفیکشن ہوسکتا ہے اس لیے ان بچوں میں خطرے کی پہلی علامت دکھائی دیتے ہی ان کے فوری علاج کی تیاری کریں۔
علاج

بچے کو فوراً ایمپی سیلین اور جینٹامائی سین کا انجکشن لگائیں اور 5 دن تک علاج مسلسل جاری رکھیں۔ دوا کی بالکل صحیح مقدار کا تعین بچے کے وزن کے مطابق کیا جاتا ہے۔  دو روز میں بچے کی حالت بہتر ہونی شروع ہوجانی چاہیے۔ اگر اس کی حالت بہتر نہ ہو رہی ہو تو اس کی زندگی بچانے کے لیے دوسری اینٹی بایوٹکس کی ضرورت ہوگی۔ فوراً طبی مدد حاصل کریں۔

No comments:

Post a Comment

کالی مرچ کے فوائد

دنیا میں کوئی بھی چیز رائیگاں نہیں ہے ہر چیز میں اﷲ تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی افادیت ضرور رکھی ہے اسی طرح کالی مرچ جو د...